عروس صبح نے لی ہے مچل کے انگڑائی

عروس صبح نے لی ہے مچل کے انگڑائی
صبا کی نرمئ رفتار ہے سرور انگیز
یہ وقت ہے کہ عبادت کا اہتمام کریں
خلوص دل سے اچھال ایک ساغر لبریز