حج 2022: اُردو میں حج کا خطبہ کیسے سُنا جاسکتا ہے؟
سعودی حکام کے مطابق آج یعنی 9 ذوالحج 1443ھ کو خطبہ ء حج اردو سمیت 14 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ لائیو نشر کیا جائے گا۔ اس خطبے کو دنیا میں کتنے لوگ براہ راست دیکھ سکیں گے؟ آپ اردو میں خطبہ حج کیسے سُن سکتے ہیں؟ خطبہ ء حج کی سعادت کسے حاصل ہوگی؟ گزشتہ چالیس برسوں میں کس امام کو سب سے زیادہ خطبہ ء حج دینے کی سعادت حاصل ہے؟ آئیے کھوج لگاتے ہیں۔
یومِ عرفہ، 9 ذوالحج 1143ھ : خطبہء حج
آج 8 جولائی 2022ء کو یومِ عرفہ (9 ذوالحج 1443ھ) ہے۔مناسک حج میں سب سے اہم اور کلیدی رُکن 'وقوفِ عرفات' یعنی میدان عرفات میں قیام کرنا ہے جو 9 ذوالحج جسے یومِ عرفہ کہا جاتا ہے، کو ادا کیا جاتا ہے۔۔ عازمینِ حج نو ذوالحج کو سورج طلوع ہوتے ہی منٰی سے عرفات کی طرف روانہ ہوتے ہیں اور دن ڈھلے تک وہاں قیام کرتے ہیں۔ مسجدِ نمرہ میں امام خطبہ ء حج دیتا یے اور ظہر اور عصر کی نماز اکٹھی باجماعت ادا کی جاتی ہے۔ اس دن کا سب اہم ایونٹ خطبہ ء حج ہوتا ہے۔ یہ خطبہ عربی زبان میں دیا جاتا ہے لیکن پانچ سال قبل سعودی حکام نے خطبہ ء حج کو ترجمے کے ساتھ لائیو نشر کرنے کا آغاز کیا۔ پہلے برس پانچ زبانوں میں خطبے کا ترجمہ نشر ہوا۔ 2022ء میں اردو سمیت 14 زبانوں میں خطبہ ء حج لائیو نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس خطبے کو دنیا بھر میں بیس کروڑسے زائد افراد براہ راست دیکھ اور سُن سکیں گے۔
کن چودہ زبانوں میں خطبہ ء حج 2022ء کا ترجمہ نشر ہوگا؟
جن چودہ زبانوں میں خطبہ ء حج کا ترجمہ نشر کیا جائے گا وہ یہ ہیں:
#رئاسہ_برائے_امور_حرمین
— Languages and Translation of al-Masjid al-Haram (@Trans_FromHaram) July 7, 2022
خادم حرمین شریفین پروجیکٹ برائے فورى ترجمہ کے تحت آپ کو منارۃ الحرمین پورٹل پر خطبہ عرفہ کا ترجمہ سننے کى دعوت دے رہا ہے#رئاسة_شؤون_الحرمين#منارة_الحرمين#يوم_عرفة https://t.co/H5y5aPgdG4 pic.twitter.com/KCkAXrFLLJ
1۔ انگریزی
2۔ اردو
3۔ فرانسیسی
4۔ مالے (انڈونیشیا کی سرکاری زبان)
5۔ فارسی
6۔ روسی
7۔ چینی
8۔ بنگالی
9۔ ترکی
10۔ حوثہ (مغربی افریقہ نائجیریا، چاڈ وغیرہ میں بولی جانے والی زبان)
11۔ ہسپانوی
12۔ ہندی
13۔ تامل
14۔ سواہلی (مشرقی افریقہ کینیا وغیرہ میں بولی جانے والی زبان)
آپ حج کا خطبہ اردو میں کیسے سُن سکتے ہیں؟
منارۃ الحرمین کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن دونوں پر اردو میں حج کا خطبہ سنا جاسکتا ہےَ۔ اردو زبان میں خطبہء حج سننے کے لیے مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کیجیے :
آپ اپنی زبان میں درج ذیل طریقوں سے یوم عرفہ کے خطبے کا ترجمہ سن سکتے ہیں۔#Arafah_Sermon
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) July 5, 2022
#Haji2022
#Haji1443 pic.twitter.com/L1fZnNu9pB
1۔ منارۃ الحرمین ویب سائٹ کے اس لنک پر کلک کیجیے :منارۃ الحرمین خطبہ حج اردو ویب سائٹ
منارۃ الحرمین ایپ کو اس لنک منارۃ الحرمین ایپ خطبہ حج لائیو سے انسٹال کیجیے۔
(عازمین حج کے علاوہ ہر کوئی اس پر رجسٹر ہوسکتا ہے۔ حاجی کے سوا باقی لوگ رجسٹر ہوتے وقت as guest منتخب کریں)
2۔ ویب سائٹ یا ایپ پر اردو زبان کو منتخب کیجیے۔ (ایپ پر گزشتہ برس کا خطبہ ء حج بھی سناجاسکتا ہے)
3۔ 'سماعت کریں اردو' پر کلک کرنے سے حج کا خطبہ براہ راست اردو زبان میں سنا جا سکتا ہے۔
آپ اپنی زبان میں درج ذیل طریقوں سے یوم عرفہ کے خطبے کا ترجمہ سن سکتے ہیں۔#Arafah_Sermon
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) July 5, 2022
#Haji2022
#Haji1443 pic.twitter.com/L1fZnNu9pB
خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق آج 8 جولائی 2022ء کو دوپہر 2 بجے کر 30 منٹ پر نشر ہوگا۔
خطبہ ء حج 2022ء کون دے گا؟
2022ء میں خطبہ ء حج شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی ارشاد فرمائیں گے۔ شیخ محمد العیسٰی رابطہ العالم الاسلامی (مسلم ورلڈ لیگ) کے جنرل سیکرٹری اور سابق سعودی وزیر عدل (منسٹر آف جسٹس) ہیں۔ آپ انٹرنیشنل اسلامک حلال آرگنائزیشن کے صدر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں کئی اعلیٰ مناصب پر فائز رہے۔ آپ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور قانون دان ہیں۔ آپ نے سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے بالخصوص فوجداری قوانین، اسلامی فقہ اور انسانی حقوق کے تقابلی مطالعے پر لیکچرز مشہور ہوئے۔
گزشتہ چالیس برس میں خطبہ ء حج دینے والے امام
گزشتہ چالیس برس میں سابق مفتی مکہ شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل شیخ کو مسلسل چونتیس برس (1402 ہجری تا 1436 ہجری) بمطابق 26 ستمبر 1982ء تا 22 ستمبر 2015ء خطبہ ء حج دینے کا اعزاز حاصل ہے۔
تعرّف على خطباء #خطبة_عرفة بمسجد نمرة منذ عام ١٤٠٢ للهجرة.#حج_١٤٤٣#بسلام_آمنين#arafah_sermon pic.twitter.com/boNOSsdos9
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) July 7, 2022
1437ھ (10 ستمبر 2016ء) میں شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السیدیس نے خطبہ ء حج ارشاد فرمایا۔
1438ھ (31 اگست 2017ء)میں شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشثری نے خطبہ ء حج کی سعادت حاصل کی۔
1439ھ (20 اگست 2018ء)میں شیخ ڈاکٹر حسین بن عبدالعزیز آل شیخ کو خطبہ ء حج کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ یہ پہلا موقع تھا جب خطبہ ء حج عربی کے علاوہ دوسری زبانوں میں براہ راست ترجمہ نشر کیا گیا۔ اس وقت انگریزی سمیت پانچ زبانوں میں لائیو ترجمہ نشر ہوا۔
1440ھ( 10 اگست 2019ء) میں شیخ محمد بن حسن آل شیخ نے خطبہ ء حج ارشاد فرمایا۔
1441ھ (30 جولائی 2022ء) میں شیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع نے خطبہ ء حج ارشاد فرمایا۔
گزشتہ برس یعنی 1442ھ(19 جولائی 2021ء) میں شیخ ڈاکٹر بندر بن عبد العزیز بلیلہ نے خطبہ ء حج کی سعادت حاصل کی۔