ان کو ملتا ہی نہیں ہے در مقصود کہیں

ان کو ملتا ہی نہیں ہے در مقصود کہیں
جو صدف ہے وہی خالی نظر آتا ہے انہیں
حلقۂ زلف ہو یا سرمۂ چشم خوباں
حلقۂ دام خیالی نظر آتا ہے انہیں