الجھے جو رقیب سے وہ کل پی کے شراب

الجھے جو رقیب سے وہ کل پی کے شراب
کہتے ہیں ہوا چاک کشاکش میں نقاب
سب جھوٹ نقاب رخ پہ کیوں کر ٹھہری
ثابت رکھتا ہے کب کتاں کو مہتاب