الجھے ہوئے سانسوں کی گھٹن کیسے دکھاؤں

الجھے ہوئے سانسوں کی گھٹن کیسے دکھاؤں
اندر جو ہیں زخموں کے چمن کیسے دکھاؤں
یوں شیشۂ دل سنگ حوادث نے کیا چور
نس نس میں ہے کرچوں کی چبھن کیسے دکھاؤں