تو مجھے اتنے پیار سے مت دیکھ
تو مجھے اتنے پیار سے مت دیکھ
تیری پلکوں کے نرم سائے میں
دھوپ بھی چاندنی سی لگتی ہے
اور مجھے کتنی دور جانا ہے
ریت ہے گرم پاؤں کے چھالے
یوں دہکتے ہیں جیسے انگارے
پیار کی یہ نظر رہے نہ رہے
کون دشت وفا میں جلتا ہے
تیرے دل کو خبر رہے نہ رہے
تو مجھے اتنے پیار سے مت دیکھ