تمہارا ساتھ
ہر لمحہ بدلتی دنیا میں
اک ساتھ تمہارا تھا لیکن
وہ ساتھ کبھی کا چھوٹ گیا
جب ساتھ تمہارا ہوگا
تب
بارش ہوگی
اور پھول کھلیں گے راہوں میں
اور دل میں پھر ہلچل ہوگی
تب دنیا چاہے کتنی بدلے
باہر ہو جتنا اندھیارا
اندر سے کرنیں پھوٹیں گی
اندر سے موسم بدلے گا