تف بر ایں وبا!
ایک دفعہ دہلی میں وبا پھیلی ۔ میر مہدی مجروحؔ نے جو مرزا صاحب کے شاگردوں میں سے تھے، مرزا صاحب سے بذریعہ خط دریافت کیا کہ’’وباشہر سے دفع ہوئی یا ابھی تک موجود ہے ؟‘‘ مرزا صاحب جواب میں لکھتے ہیں۔ بھئی کیسی وبا ؟ جب (مجھ جیسے) چھیا سٹھ برس کے بڈھے اور چوسٹھ برس کی بڑھیا (مرزا صاحب کی بیوی سے مراد ہے ) کو نہ مارسکی توتف برایں وبا۔‘‘