پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش؛ سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز کا مکمل شیڈول
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کون سا معرکہ کھیلے گا؟؛ سہ ملکی سیریز کا مکمل شیڈول
رواں برس ٹی نٹوینٹی ورلڈ کپ اکتوبر کے دوسرے ہفتے شروع ہورہا ہے۔ اس سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سہ ملکی یا سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سہ فریقی سیریز میں شرکت کی تصدیق کی۔ اس سیریز میں فائنل سمیت سات ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے جائیں گے۔
سہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا۔
سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول
پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز 7 اکتوبر تا 14 اکتوبر 2022 تک کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے تمام میچ کرائسٹ چرچ (نیوزی لینڈ) کے ہیگلے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
1۔ 7 اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ
2۔ 8 اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ
3۔ 9 اکتوبر 2022، نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ
4۔ 11 اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ، بوقت صبح 8 بجے پاکستان ٹائم
5۔ 12 اکتوبر 2022، نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ
6۔ 13اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ، ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ
7۔ 14 اکتوبر 2022، فائنل میچ ، ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے میچوں کی تفصیل
سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوجائے گی، جہاں کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان اپنے اگلے دو میچز 27 اور 30 اکتوبر کو پرتھ میں کوالیفائنگ ٹیموں کے خلاف کھیلے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم 3 نومبر کو سڈنی میں جنوبی افریقہ اور 6 نومبر کو ایڈیلیڈ میں بنگہ دیش کے خلاف مدمقابل آئے گی۔
سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ؛ یہاں کلک کیجیے1۔ 23 اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ بھارت، میلبرن
2۔ 27 اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ ونر گروپ بی، پرتھ
3۔ 30 اکتوبر 2022، پاکستان بمقابلہ ونر گروپ اے، پرتھ
4۔ 03 نومبر 2022، پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، سڈنی
5۔ 06 نومبر 2022، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، ایڈیلیڈ