تو میں کیا کروں

سکندر نے پورس سے کی تھی لڑائی جو کی تھی لڑائی تو میں کیا کروں
جو کورو نے پانڈو سے کی ہاتھا پائی جو کی ہاتھا پائی تو میں کیا کروں
جو پی یو ٹی پٹ ہے تو بی یو ٹی بٹ ہے زمانے کا دستور کتنا الٹ ہے
پڑھاتے ہیں سب مجھ کو الٹی پڑھائی ہے الٹی پڑھائی تو میں کیا کروں
ہے جاہل گھسیٹا مگر کھائے حلوہ یہ ہر روز لوٹے مٹھائی کا جلوہ
یہ دودھ میں پانی ملاتا ہے بھائی نہ آئے ملائی تو میں کیا کروں
یہ بی اے ہے لیکن چلائے یہ ٹھیلا یہ ایم اے ہے لیکن یہ بیچے کریلا
اگر تین دن سے یہ بھوکا ہے بھائی جو بھوکا ہے بھائی تو میں کیا کروں
یہ سورج جو شام و سحر گھومتا ہے اسے گھومنے دو اگر گھومتا ہے
زمیں گول اگر ہے تو ہونے دو بھائی جو چپٹی ہے بھائی تو میں کیا کروں