ترے پیار کا نام

دل پہ جب ہوتی ہے یادوں کی سنہری بارش
سارے بیتے ہوئے لمحوں کے کنول کھلتے ہیں
پھیل جاتی ہے ترے حرف وفا کی خوشبو
کوئی کہتا ہے مگر روح کی گہرائی سے
شدت تشنہ لبی بھی ہے ترے پیار کا نام