ترا جمال نگاہوں میں لے کے اٹھا ہوں فیض احمد فیض 07 ستمبر 2020 شیئر کریں ترا جمال نگاہوں میں لے کے اٹھا ہوں نکھر گئی ہے فضا تیرے پیرہن کی سی نسیم تیرے شبستاں سے ہو کے آئی ہے مری سحر میں مہک ہے ترے بدن کی سی