تیرا معیار گرانا بھی نہیں ہے ہم نے

تیرا معیار گرانا بھی نہیں ہے ہم نے
اور اپنے بھی برابر نہیں ہونے دینا
یہی سوچا ہے کہ اب جان چھڑا لوں دل سے
اس نے حالات کو بہتر نہیں ہونے دینا