تصویر کے خطوط وہ شہکار بولتے
تصویر کے خطوط وہ شہکار بولتے
سب نقش ہائے صنعت معمار بولتے ہیں
ہم شیش گھر میں اپنا سراپا نہ پڑھ سکے
حسرت رہی کہ آئنے اک بار بولتے
تنہائی کو ملا ہے وہ اعجاز درد ہے
زنداں کے دیکھیے در و دیوار بولتے
کیا کیا نہ گھر جمال کے آباد تھے یہاں
کس دکھ سے شہر ویراں کے آثار بولتے
ہر بات میں اٹھاتا تھا وہ نقطۂ گماں
ہم کیا تھے کوئی محرم اسرار بولتے
چپ کرتی تیری بے دلی کیا عزمؔ نالوں کو
رہتے جو ہم خموش تو اشعار بولتے