تشکیک نے ایقان سے محروم رکھا

تشکیک نے ایقان سے محروم رکھا
تدقیق نے عرفان سے محروم رکھا
القصہ نہ در پے ہو ہمارے کہ ہمیں
اللہ نے ایمان سے محروم رکھا