تشکر

خبر نامے کا ساز اور فون کی گھنٹی
اکٹھے بج اٹھے تھے اور
جتنی دیر میں میں فون تک پہنچا
سری نکا میں کشتی کے الٹنے سے
تقریباً پانچ سو لوگوں کو لہریں کھا چکی تھیں


ہیلو میں ٹھیک ہوں لیکن
علی کا کچھ بخار اترا
علی علی تو ٹھیک ہے بالکل
یہ میرے سامنے بیٹھا
کرم ہے میرے مالک کا خدا کی مہربانی ہے
تشکر کی اسی ساعت کے اندر
تین سو لاشیں سمندر سے نکالی جا چکی تھیں
اور ان میں اکثریت کم سنوں کی تھی