لقمان حکیم کون تھے؟ جن کا ذکر قرآن میں بھی کیا گیا۔(حصہ دوم)
حضرت لقمان کو اللہ رب العالمین نے بے مثال دانائی عطا فرمائی تھی۔ ان کی دانائی عرب معاشرے میں زبان زد عام تھی۔ ان کی طرف منسوب کچھ کلام بھی عربوں میں متداول تھا، جسے صحیفۂ لقمان یا مجلۂ لقمان کہا جاتا تھا