ترقی پسند ادیب کا جنازہ

ترقی پسند ادیب کا جنازہ
مجروح سلطانپوری نے ساحر لدھیانوی کی کسی بات پر برہم ہوتے ہوئے کہا۔
’’یاد رکھو ساحر!جب تم مرجاؤ گے تو اردو کا کوئی ترقی پسند ادیب تمہارے جنازے کے ساتھ نہیں جائے گا۔‘‘
ساحر نے فی الفور جواب دیا۔
’’مجھے اس کا کوئی غم نہیں ، لیکن میں پھر بھی ہر ترقی پسند ادیب کے جنازے میں شریک ہوں گا۔‘‘