تخلیق کے سقف و بام پاٹے جائیں

تخلیق کے سقف و بام پاٹے جائیں
یاقوت کے پس خوردہ کو چاٹے جائیں
مخلوق خدا چوم رہی ہے مرے ہاتھ
کاتب یہ مگر کہتے ہیں کاٹے جائیں