تحلیل

اتنی تو خبر تھی ہمیں گھر بھی نہیں رکھتے
اور یہ بھی کہ پگڑی تلے سر بھی نہیں رکھتے
مہنگائی کی تحلیل میں جب جسم ٹٹولا
معلوم ہوا ہم تو کمر بھی نہیں رکھتے