تاج جب مرد کے ماتھے پہ نظر آتا ہے

تاج جب مرد کے ماتھے پہ نظر آتا ہے
یک بیک خوں مری آنکھوں میں اتر آتا ہے
جب نظر آتا ہے عورت کی جبیں پر مجھ کو
عجز و تسلیم کا ہر نقش ابھر آتا ہے