صورت کے آئنے میں دل پائمال دیکھ

صورت کے آئنے میں دل پائمال دیکھ
الفت کی واردات کا حسن مثال دیکھ
جب اس کا نام آئے کسی کی زبان پر
اس وقت غور سے مرے چہرے کا حال دیکھ