سورج تو سب کا دھن ہے

اپلے تھاپتے
آخر تم شرماتی کیوں ہو
مڑ مڑ کے کیا دیکھتی ہو
لوگ تو اپنے برے کام کی سند بھی
آسمانی کتاب سے لاتے ہیں


لڑکی
سورج تو سب کا دھن ہے
جو جیسے چاہے استعمال کرے