سورج پہ جو تھوکو گے تو کیا پاؤ گے

سورج پہ جو تھوکو گے تو کیا پاؤ گے
صحرا میں جو چیخو گے تو کیا پاؤ گے
مہتاب درخشندہ ارے خود نگرو!
آئینہ دکھاؤ گے تو کیا پاؤ گے