ہیموفیلیا کا عالمی دن، پاکستان میں تیزی سے پھیلتا ہوا مرض
آج دنیا بھر میں ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ہیموفیلیا کو شاہی بیماری بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ بیماری برطانوی، ہسپانوی اور روسی شاہی خاندانوں میں سب سے پہلے تشخیص کی گئی۔ ہیموفیلیا ایک ایسی طبی کیفیت ہے جس میں خون جمنے کا عمل کم ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے ذرا سی چوٹ چوٹ لگنے سے بہت سا خون بہتا ہے۔ ہیموفیلیا ایک موروثی مرض ہے یہ مرد سے اگلی نسل میں منتقل ہوتا ہے