مرے تھے جن کے لیے وہ رہے وضو کرتے: احوال ہماری سیاسی عصبیتوں کا!
سیاسی وابستگیاں اپنی جگہ لیکن انہیں اس درجہ بڑھا لینا کہ یہ وابستگی سے بڑھ کر عصبیت بن جائے ،اور عصبیت بھی ایسی کہ جس کی وجہ سے ہمارے رشتے ناتے اور تعلق سب داؤ پر لگ جائیں، کسی طور بھی درست نہیں۔ہماری کچھ وابستگیاں ان سیاسی وابستگیوں سے بڑھ کر بھی ہیں۔ ہم اپنی نام نہاد جذباتیت کی رو میں بہہ کر ان کو بھی بھول جاتے ہیں۔