زندگی

ہیموفیلیا کا عالمی دن، پاکستان میں تیزی سے پھیلتا ہوا مرض

  • محمد کامران خالد

آج دنیا بھر میں ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ہیموفیلیا کو شاہی بیماری بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ بیماری برطانوی، ہسپانوی اور روسی شاہی خاندانوں میں سب سے پہلے تشخیص کی گئی۔ ہیموفیلیا ایک ایسی طبی کیفیت ہے جس میں خون جمنے کا عمل کم ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے ذرا سی چوٹ چوٹ لگنے سے بہت سا خون بہتا ہے۔ ہیموفیلیا ایک موروثی مرض ہے یہ مرد سے اگلی نسل میں منتقل ہوتا ہے

مزید پڑھیے

میسلو کا نظریہ ضرورت اور کامیاب انسان

  • سعید عباس سعید

اگرانسان کی نچلے درجے والی ضروریات مثلا جسمانی ضروریات پوری نہ ہوں تو یہ فرد کو اعلی درجے کی ضرورت یعنی خودشناسی کے درجے تک پہنچنے میں رکاوٹ بن جائے گی۔ اگر آدمی کو آکسیجن نہ ملے تو وہ اپنی پیاس بھول جائے گا ۔مفلسی میں انسان ایمان کو بھی بیچ ڈالتا ہے۔

مزید پڑھیے

افسانہ:" ہاٹ لائن " بات جو دل سے نکلتی ہے اثر رکھتی ہے

  • سعید عباس سعید

رات کا وقت۔۔۔ اور رقت میں ڈوبی وہ لرزتی ہوئی صدا ۔۔۔بہزاد کی سماعتوں سے ہوتی ہوئی دل تک پہنچ رہی تھی۔ اسے پتہ ہی نہ چلا کہ کب آنسوؤں کی ایک بے قرار موج پلکوں سے فرار ہو کر اس کے چہرے پر بکھر گئی۔ اذان ختم ہونے پر وہ جیسے اچانک ہوش میں آگیا ہو۔ وہ اپنے ارد گرد ہر چیز کو یوں دیکھنے لگا جیسے سب اس کے لیے نامانوس ہوں۔ اس نے اپنے گال کو چھو کر دیکھا۔۔۔ یہ آنسو۔۔۔ یہ آنکھوں سے بہنے والا پانی بھی اس کے لئے بالکل اجنبی تھا ۔

مزید پڑھیے

یادش بخیریا ۔۔۔ جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آجائے

  • سعید عباس سعید

شور۔۔۔ ہنگامہ۔۔۔افراتفری ۔۔۔ بھاگم بھاگ۔۔۔ایک بے ربط، بے ضبط اور بے ہنگم طوفان سا برپا ہے ہر جگہ۔ چوک چوراہوں اورگلیوں بازاروں میں ایک ہجوم ہے۔۔۔ اک بھیڑ ہے جو یہاں سے وہاں اور وہاں سے یہاں بھاگتی دوڑتی نظر آتی ہے ۔ گویا:خشک پتوں کی طرح لوگ اڑے جاتے ہیں

مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2