ماحول دوست ایندھن

کیا دنیا سے تیل ختم ہونے والا ہے؟ خبردار ! تیل مزید مہنگا ہونے والا ہے

  • ملک محمد شاہد

پاکستان میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور ابھی ان میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ کیا تیل سستا ہوپائے گا؟ بجلی کی کمی کو شمسی توانائی (سولر انرجی) کے ذریعے پورا کرنے کے لیے گھریلو سطح پر سولر پلیٹوں کا استعمال خاصا عام ہو چکا ہے۔ کیا پیٹرول کا متبادل بھی کچھ ہوگا ؟ کیا تیل دنیا سے ختم ہونے والا ہے؟ اگر دنیا میں زیر زمین تیل (یعنی فوسل فیول) کا ذخیرہ ختم ہو گیاتو پھر توانائی کی یہ ضروریات کیسے پوری کی جائیں گی؟ آئیے ان سوالات کے جواب تلاش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

پلاسٹک سے چلے گی کار اور روشن ہوگا گھر

  • محمد کامران خالد

آلودگی کی فہرست میں نیا دشمن پلاسٹک ہے جس کے ذرات خون اور پھیپھڑوں تک جارہے ہیں۔ ایکوواچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہر سال دس سمندری پرندے اور ایک لاکھ سمندری جانور پلاسٹک کی آلودگی کی وجہ سے مارے جاتے ہیں۔ ہر سال اتنا پلاسٹک پھینکا جاتا ہے کہ وہ پوری دنیا کے گرد چار دفعہ لپیٹا جاسکتا ہے۔ تقریباً پچاس فیصد پلاسٹک صرف ایک بار استعمال کرکے پھینک دیا جاتا ہے۔ لیکن خوش کن خبر یہ ہے سنگاپور میں بے کار پلاسٹک سے ہائیڈروجن گیس (ماحول دوست ایندھن) بنانے کا کامیاب تجربہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیے