زکوٰۃ پر مبنی نظام معیشت اسلامی ریاست کو کیسے مضبوط کرتا ہے؟
اسلام کی معاشرتی زندگی دوبنیا دوں پر قائم ہے ۔ایک روحانی، دوسری مادی ۔ اسلام کا روحانی نظا م نماز سے قائم ہوتا ہے ، جو مسجد میں باجما عت اداکی جائے اور مادی نظا م زکوٰۃ وعشر سے بروئے کار آتا ہے جو اسلامی حکومت کے بیت المال میں جمع ہوکر مستحقین میں تقسیم ہو تی ہے۔ جیسے نماز کا آغاز اسلام کے ساتھ ساتھ ہوا ، اور مدینہ میں آکر تکمیل کوپہنچا،ایسے ہی زکوٰۃ یعنی مطلق صدقات و خیرات کی ترغیب ابتدائے اسلام سے ہی ہوئی ۔