جاوید آفریدی اور فٹ بال کلب چیلسی کا آپس میں کیا تعلق ہے؟
کھیل کے میدان میں جو آج کل جاوید نامہ زور و شور سے پڑھا جا رہا ہے وہ ہے بھی تو اسی قبیلے کے چشم و چراغ کا۔ پہلے جب پشاور زلمی میں اس چشم و چراغ نے اداکاراؤں کا جمعہ بازار لگایا تھا تو لوگوں کی آنکھیں کھل گئی تھیں، آج جب چیلسی کی خریداری کی باتیں وہ کر رہا ہے تو لوگوں کے منہ کھل گئے ہیں۔