پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں بڑھتی جارہی ہے؟
پاکستان کی موجودہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت، بجلی کی ڈیمانڈ اور شارٹ فال کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو ہر 800 میگا واٹ کے شارٹ فال کے بدلے ملک میں محض ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہونی چاہیے۔ لیکن اصل صورت حال یہ ہے کہ ملک کے اکثر و بیشتر شہری علاقوں میں چھ تا آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں تو بارہ تا چودہ گھنٹے تک بجلی کے بغیر ہی گزارہ کرنا پڑرہا ہے