تربیت

نبی کریم ﷺ اور ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا کے چند دلچسپ مکالمے

  • ملک محمد شاہد
محمد رسول اللہ ﷺ

اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر محمد رسول اللہ ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی نجی زندگی میں بھی ہماری تربیت کے خوب صورت پھول موجود ہیں۔ نبی کریم ﷺ بہترین شوہر اور خاندان کے لیے بہترین سربراہ۔۔۔۔۔

مزید پڑھیے

مبارک ہو گھر میں بیٹی ہوئی ہے: کیا عورت قابلِ عزت نہیں ہے؟

  • سبط الحسنین

اولادکی نعمت تو خالق کا عطیہ ہے۔ وہ جسے چاہے لعل دے جسے چاہے گوہر سے نوازے۔ معاشرے کی ستم ظریفی ہے کہ معاشرے میں بیٹیوں کو بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ جو زندگی والدین کے گھر میں گزارتی ہیں اس میں جب کوئی مہمان گھر آئے تو اس کی خدمت پر یہ مامور ہوتی ہیں۔ پھر یہ ہی مہمان سوالیہ انداز میں پوچھتا ہے کہ آپ کا بیٹا نہیں ہے ؟ اگر جواب "نہیں" میں ملے تو تاسف کا لمبا سانس کھینچتا ہے۔

مزید پڑھیے

ماں، بچے اور رمضان:کرنے کے چند اہم کام

  • رخسانہ چوہدری

ہم سب کو چاہیے کہ خود رمضان کو اچھا گزارنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کو رمضان کے تصور کو دلچسپ انداز میں متعارف کرایا جائے، خاص طور پر جب وہ گزشتہ برسوں میں کورونا کی وجہ سے ایسی سرگرمیوں سے محروم رہ گئے ہوں۔

مزید پڑھیے

نوجوانوں میں سوشل میڈیا کا بےمحابا استعمال: کیا کوئی حل ہے؟

  • محمد عامر شہزاد

اعداد و شمار حیران کن بھی ہیں اور اس سے بڑھ کر تکلیف دہ بھی۔ بچوں اور نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال سے دنیا بھر کے والدین پریشان ہیں۔ حال ہی میں امریکہ میں جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ٹین ایجرز یعنی 13 سے 19 سال تک کے نوجوانوں میں روزانہ سکرین کو دیے گئے وقت کی اوسط 9 گھنٹے آرہی ہے۔ یہ روزانہ کی کسی فل ٹائم نوکری کو دیے گئے وقت ، یعنی آٹھ گھنٹے ، سے بھی زیادہ ہے۔

مزید پڑھیے

بچوں کا چڑ چڑا پن، والدین کیا کرسکتے ہیں؟

  • محمد عامر شہزاد

چیختے چلاتے بچے کو خاموش کرانے کے دوران زیادہ تر والدین اس پر جھلا جاتے ہیں اور یہ آسان بھی ہوتا ہے۔لیکن مار پیٹ اس مسئلے کا محض وقتی حل ہے۔ جب آپ کا بچہ کسی قسم کا خطرناک قدم اٹھارہا ہو اور آپ کے منع کرنے پر مان بھی نہ رہا ہو۔ آپ کے بلانے پر نہ آئے، ذرا سا ہاتھ لگانے پر ہاتھ جھٹک دے یا خدانخواستہ بات بات پر آپ کو یا چھوٹے بہن بھائیوں کو مارنے کو دوڑے تو سمجھ لیجیے بچہ چڑچڑا ہورہا ہے۔

مزید پڑھیے