قرآن

لقمان حکیم کون تھے؟ جن کا ذکر قرآن میں بھی کیا گیا۔(حصہ دوم)

  • حافظ محمد ادریس
لقمان حکیم کون تھے

حضرت لقمان کو اللہ رب العالمین نے بے مثال دانائی عطا فرمائی تھی۔ ان کی دانائی عرب معاشرے میں زبان زد عام تھی۔ ان کی طرف منسوب کچھ کلام بھی عربوں میں متداول تھا، جسے صحیفۂ لقمان یا مجلۂ لقمان کہا جاتا تھا

مزید پڑھیے

سورۃ یوسف کا مطالعہ ایک خوش گوار زندگی گزارنے کے لیے کیوں ضروری ہے؟

  • حمیرا غفار
سورۃ یوسف

ہرانسان کو اکثر اس کی زندگی سورہ یوسف جیسی محسوس ہوتی ہے۔ بیمار صحت یاب ہو جاتے ہیں۔خواب سچ ہو جاتے ہیں۔ دعائیں قبول ہو جاتی ہیں۔ اپنے مل جاتے ہیں۔ ظالم گھٹنے ٹیک دیتا ہے۔ برا کرنے والے کا کیا اُسکے سامنے آ کھڑا ہوتا ہے- اور ......

مزید پڑھیے

بچوں میں حفظ قرآن کا شغف کیسے پیدا کریں؟

  • ڈاکٹر مصطفیٰ ایدور

شوق پیدا کرنے والے کی ذات بچوں کے لیے نمونہ ہوتو ترغیب اور آمادگی پیدا کرنے میں بہت زیادہ آسانی ہوجاتی ہے،ساتھ ہی اس کے لیے والدین کی جانب سے دعا، توکل اور عاجزی وانکساری کا اہتمام،صبر وتحمل، نرمی اور مسلسل اولاد کی رہنمائی مقصد کے حصول کے لیے بے حد ضروری ہے۔باپ اور ماں اس کام میں برابر کے شریک ہیں، گرچہ اس کام میں ماں کا مقام اللہ کے نزدیک اولین بنیاد ہے۔

مزید پڑھیے

سویڈن میں دنگے: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شعبدہ باز سیاست دان کون ہے؟

  • فرقان احمد

وہ پولیس کی سخت حفاظت میں تھا۔ وہاں موجود دو سو کے قریب مسلمانوں نے پولیس سے التجائیں کیں کہ خدارا اس شعبدہ باز کو ایسے بدترین اقدام سے روکیں۔ پولیس نے مسلمانوں کو نظرانداز کیا۔ شعبدہ باز وہ اقدام کر گیا جس نیت سے وہ وہاں آیا تھا۔ رب تعالیٰ کے حکم نامے کے نسخے کو نذرآتش دیکھ کر مسلمان صبر نہ کر پائے اور احتجاج کرنے لگے۔

مزید پڑھیے

آداب رمضان

  • محمد کامران خان

رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے اللہ رب العزت کی بہترین عنایت ہے جو شکرگزاری اور تحدیث نعمت کے خصوصی مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس ماہ مبارک میں جہاں ہم خود کوشش کرتے ہیں کہ اپنے اعمال صالحہ کو بڑھائیں اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں وہیں ہماری یہ بھی ذمہ داری ہے کہ ہر حیثیت میں اپنی نئی نسل تک بھی رمضان المبارک کا پیغام منتقل کرنے کی کوشش کریں۔

مزید پڑھیے

قرآن کے مسلمانوں پرکیا حقوق ہیں؟

  • محمد ناصر خان چشتی

قرآن مجید کے الفاظ میں خیرو برکت ہے، اس کی تلاوت میں سکونِ قلب ہے۔ اس کے معافی میں ہدایت و راہ نمائی ہے، اس کے پڑھنے اور پڑھانے میں عظمت و فضیلت ہے، اور اس پر عمل کرنے میں انسان کی ابدی سعادت اور اُخری نجات ہے۔قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی اُتاری ہوئی ایک عظیم نعمت ہے۔ اس نے ایک مکمل اور جامع ضابطۂ حیات ہمیں دیا ہے۔ اللہ کا جو بندہ اس کے مطابق زندگی گزارے، وہی پکا مومن، وہی متقی، وہی صالح اور محبوب خدا ہے۔

مزید پڑھیے