کیا آبادی کا بحران دنیا کے سب سے بڑے ملک کو بھی لے ڈوبے گا؟
ابتدائے آفرینش سے مرد و عورت کا باہمی تعلق انسانیت کی بقا اور افزائش کے لیے قیمتی سمجھا جاتا ہے اور دنیا کے ہربڑے مذہب اور ہر تمدن نے اسے اسی مقصد کے حصول کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ لیکن آج کے دور کے مادہ پرستانہ نظریات کی زد سے یہ شعبہ بھی محفوظ نہیں رہا۔ مغرب کے بہت سے ممالک میں شادیاں اگرچہ ہوتی ہیں لیکن اس تعلق میں جڑنے والے مرد و عورت اب افزائش نسل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔نتیجہ نکل رہا ہے تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی اور بوڑھوں کی اکثریت کی صورت میں۔