وقت

کیا پہر، آٹھوں پہر اور پہرے دار کا آپس میں کوئی تعلق ہے؟

  • عابد حسین عابدی

قدیم ہندوستان میں وقت ناپنے کا پیمانہ پہر ہوا کرتے تھے۔ دن رات کے آٹھ پہر تھے، اور ہر پہر تین گھنٹے کا ہوا کرتا تھا۔ ہر پہر کے دوران پہرے دار چوکسی پر رہتے تھے اور ہر گھنٹہ پورا ہونے پر دھات کے بنے گھنٹے پر چوٹ دے کر اعلان کرتے تھے کہ وہ پہرے پر ہیں اور دوسرے یہ بھی پتہ چلتا تھا کہ وقت کیا ہوا ہے۔ پہر سنسکرت لفظ "پرہر" سے بنا ہے۔ اب پہرے دار کا مطلب صرف سنتری، محافظ یا چوکی دار رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیے