صحت

آپ ایک حقیقی خوش گوار زندگی کیسے گزار سکتے ہیں؟

  • محمد عامر شہزاد
full of energy

اپنی قوت و توانائی کو محدود وسائل کے طور پر سوچیں ، جیسے اکاؤنٹ میں رقم۔ آپ دن کا آغاز ایک مخصوص رقم کے ساتھ کرتے ہیں ، جو کہ عمر ، نیند ، تناؤ کی سطح ، آپ کی جسمانی صحت اور طرز زندگی جیسے عوامل کی بنیاد پر ایک شخص سے دوسرے میں مختلف ہوتی ہے۔ آپ کے پورے دن میں ، متعدد ٹرانزیکشنز (سرگرمیاں) ہوتی ہیں جن میں آپ اپنی توانائی استعمال کرتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ میں توانائی جمع کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

سر کا درد کیوں ہوتاہے؟ درد شقیقہ پر ہونے والی نئی تحقیقات کیا کہتی ہیں؟

  • محمد طاہر

آپ نے ہر دوسرے تیسرے شخص کو یہی کہتے ہو ئے سنا ہو گا بھا ئی تنگ نہ کرو پہلے ہی سر میں بہت درد ہے ۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب ہم پریشان ہوتے ہیں تو ہمارے سر میں ہی کیوں درد ہوتا ہے اوریہ کہ اس درد کا علاج کیا ہے؟

مزید پڑھیے

گرمی اتنی کہ سورج کو بھی آگیا پسینا: پاکستان کو گرمی کی شدید لہر کا سامنا

  • سعید عباس سعید/ ڈاکٹر کامران امین

سورج آنکھیں دیکھا رہا ہے، آگ اُگل رہا ہے ۔۔۔انسان ہانپ رہا ہے اور جانور دُبکے بیٹھے ہیں۔۔۔گرمی کی لہر نے زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔۔۔پاکستان میں ہیٹ ویو کا معاملہ کتنا سنگین ہے؟ کیا یہ معمول کی گرمی ہے ۔۔۔کیا سورج سوا نیزے پر آگیا ہے ؟ ہم اس گرمی سے خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟

مزید پڑھیے

جانیے وہ طریقے کہ الفا لہروں سے کیسے ذہنی سکون حاصل کیا جاسکتا ہے

  • سعید عباس سعید

انسان کو ذہنی سکون حاصل نہ ہو تو زندگی کا ہر لمحہ عذاب لگتا ہے۔ انسانی ذہن خدا کی تخلیق کا شاہکار ہے۔ کیا ذہن کو یکسو رکھنا ممکن ہے۔۔۔کیا ہم ذہن کو کیسے ترو تازہ رکھیں۔۔۔ایسے زندگی گزاریں کہ مزا آجائے۔۔۔خدا نے ہمارے اردگرد لہروں کا ایک جال بچھایا ہے جسے الفا لہریں کہتے ہیں۔۔۔ان کو اپنے قابو میں لا کر ذہن کو سکون کی وادی میں لے جانا ممکن ہے۔۔۔مگر کیسے!

مزید پڑھیے

دماغ کو کر رہا ہوں روشن میں داغ دل کے جلا رہا ہوں: ذہن کا سکون اور لہروں کا قصہ

  • سعید عباس سعید

انسانی زندگی کی نئی راہیں، نئے زاویے نئے پہلو اس کی سوچ سے نکلتے ہیں اور سوچ دماغ میں تحریک کے سبب جنم لیتی ہے۔ انسانی دماغ میں اس تحریک کی کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے۔۔۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے ذہن میں بجلی کے جھماکے یعنی لہریں ہمارے دماغ کو چھیڑتی رہتی ہیں۔۔۔آخر یہ لہریں دل کے داغ مٹا کر دماغ کو کیسے روشن رکھتی ہیں۔۔۔ارے! دل کے پھپھولے اور داغ کے مٹنے سے دماغ کیسے روشن ہوتا ہے۔۔۔جانیے اس تحریر میں

مزید پڑھیے

ذرا عمر رفتہ کو آواز دینا: دوبارہ جوان ہونے کا نسخہ دریافت

  • محمد کامران خالد

سائنسدانوں نے کم عمر نظر آنے والی جلد کا راز دریافت کر لیا ہے۔ بابرہام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برطانیہ، نے جلد کے خلیات کو جوان کرنے کے لیے ایک نئی تکنیک تیار کی ہے، جو مریضوں کی حیاتیاتی گھڑی کو تقریباً 30 سال تک ریوائنڈ کر سکتی ہے۔ یہ تحقیق صرف ظاہری شکل وصورت کو جوان کرنے کے بارے میں نہیں ہے۔ بلکہ یہ جلن یا دیگر جلدی مسائل کی وجہ سے خراب جلد کو دوبارہ پیدا کرنے والی ادویات کے لیے زیادہ موئثر ثابت ہوگی اور اسے بہت سی مختلف بیماریوں کے لیے تباہ شدہ خلیوں کی بحالی کے لیےبھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

ہیموفیلیا کا عالمی دن، پاکستان میں تیزی سے پھیلتا ہوا مرض

  • محمد کامران خالد

آج دنیا بھر میں ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ہیموفیلیا کو شاہی بیماری بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ بیماری برطانوی، ہسپانوی اور روسی شاہی خاندانوں میں سب سے پہلے تشخیص کی گئی۔ ہیموفیلیا ایک ایسی طبی کیفیت ہے جس میں خون جمنے کا عمل کم ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے ذرا سی چوٹ چوٹ لگنے سے بہت سا خون بہتا ہے۔ ہیموفیلیا ایک موروثی مرض ہے یہ مرد سے اگلی نسل میں منتقل ہوتا ہے

مزید پڑھیے

رمضان المبارک میں خود کوچاق و چوبند اور چست کیسےرکھیں؟

  • صلاح الدین عادل

رمضان المبارک ہر مسلمان کے لیے اپنی روحانیت کی بہتری،دوسروں پر مہربانی اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لیے خاص مہینہ ہے ، اور روزہ اس ماہ مقدس کی اہم عبادات میں سے ایک ہے جو ہمارے اندر کچھ اہم خصوصیات پیدا کرتا ہے۔ روزے کی افادیت اور فوائد بہت سے ہیں اور ان کے کئی رخ ہیں لیکن روزہ ہماری صحت پر بھی مثبت اور بہترین اثرات مرتب کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

روزوں کے طبی فائدے

  • از محمد کامران خالد
رمضان

بلاشبہ روزہ کے کئی طبی فائدے ہیں لیکن ہم روزے طبی فائدوں کے لئے نہیں بلکہ اللہ کے حُکم کی اتباع میں رکھتے ہیں ، اگر ہمیں روزہ رکھنے سے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں تو یہ ہمارے رب کا ابتدائی انعام ہے وگرنہ ہم تو اُس سے آخرت میں انعام کے طلبگار ہیں -

مزید پڑھیے

کچھ نیا سیکھنے کے لیے پہلی باتیں بھول جانا کیوں ضروری ہے؟

  • فرقان احمد

بھول جانا ہمارے دماغ کی عملی خصوصیت ہے جو اسے ماحول کے مطابق خود کو ڈھالنے کے قابل بناتی ہے۔ ایک ایسی دنیا جو ہر دم تبدیل ہوتی رہتی ہے، اس میں بھول جانا ایک نہایت فائدہ مند چیز ہے۔ کیونکہ یہ ہمارے دماغ کے رویے کو لچک دار اور بہتر فیصلہ کرنے والا بناتی ہے۔

مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 5