تاریخِ انسانی کے، بہترین سال
دنیا میں اربوں انسان پیدا ہوئے ، اور پیدا ہوتے رہے گے، لیکن آسمان کی اس چھت کے نیچے اور زمین کے اس سینے پر تمام معلوم اور نامعلوم جہانوں میں صرف ایک ہی ہستی ایسی ہے کہ جس کی حیات طیبہ، تاریخ انسانی کا بہترین عہد ہے۔ جس کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اتنا قیمتی ہے کہ سارے انسانوں کے سارے اوقات بھی اس کی گرد پا کو نہیں پہنچ سکتے۔ وہ بہترین دور، وہ مبارک اوقات، وہ قیمتی گھڑیاں، خاتم المرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیں۔