#کرکٹرز

کرکٹ کی دنیا سے کچھ یادیں ،کچھ باتیں، تاریخ کے جھروکوں سے

  • عماد عاشق
ڈیل اسٹین

دوسرا قصہ دورِ حاضر کے ایک عظیم فاسٹ بولر سے منسلک ہے۔ جیسے ستر اور اسی کی دہائی کے بلے بازوں کا پلڑا ہر لحاظ سے آج کے بلے بازوں سے بھاری ہے، اسی لحاظ سے آج کے دور کے فاسٹ بولرز کا قد کاٹھ بھی نہایت بلند ہے، کہ انہیں اس دور میں گیند بازی کرنا پڑی، جہاں مجموعی طور پر تمام حالات بلے بازی کے لیے سازگار ہیں۔ ایسا ہی ایک شان دار نام جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایسے فاسٹ بولر کا ہے جس کے ذکر کے بنا فاسٹ بولنگ کی تاریخ مرتب نہیں ہو سکتی۔ آپ درست سمجھے۔ میں بات کر رہا ہوں ڈیل سٹین کی۔

مزید پڑھیے

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی کون؟؟ آخری قسط

  • ملک آفتاب احمد اعوان
پاکستان کرکٹ

ان دونوں عظیم کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو  پاکستان کے عظیم ترین کھلاڑی کے طور پر چننا کتنا مشکل ہے،یہ اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں۔ آخری مرحلہ قیادت کا، تو دونوں ہی بہترین کپتان تھے۔ عمران خان نے ورلڈ کپ کی فتح اپنے نام کی تو وسیم اکرم بھی ننانوے کے فائنل تک پہنچے۔عالمی سطح  پر اگر تقابل کیا جائے تو عمران خان کو تاریخ کے بڑے کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ مگر وسیم اکرم اس میدان میں بھی ان سے کسی طور پیچھے نہیں تھے اگر سچ پوچھیے تو یہ میچ ٹائی ہے، 2019 ورلڈ کپ فائنل کی طرح قطعی طور پر "Stalemate"۔۔

مزید پڑھیے

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی کون؟؟ قسط نمبر دو

  • ملک آفتاب احمد اعوان

اس کو یوں سمجھیں کہ محمد آصف بہت اچھا باؤلر تھا مگر اس نے صرف تئیس ٹیسٹ اور اتنے ہی ون ڈے کھیلے۔ کیا پتہ وہ پچاس یا سو میچ کھیلتا تو وہ کارکردگی برقرار رکھ سکتا یا نہیں۔ کیوں کہ یاسر شاہ نے تیز ترین دو  سو وکٹیں لینے کا شاید ستر اسی سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا تھا۔ مگر اس کے بعد دس ٹیسٹ میں انہوں نے مشکل سے تیس کے قریب وکٹیں لیں ہیں اور اب ان کا ریکارڈ بہت سے سپنرز سے ملتا جلتا ہی ہے۔ اسی طرح سعید انور بہت اچھے کھلاڑی تھے مگر انہوں نے صرف پچپن ٹیسٹ کھیلے۔

مزید پڑھیے