نظم یا مشرقی پاکستان کا نوحہ : میں کیا بتاؤں کسے سناؤں ، عجب انوکھا سا حادثہ ہے
سولہ دسمبر 1971 کو جو سانحہ ہم پر گزرا، اس کو بہت سے ناموں سے پکارا گیا ، یعنی سقوطِ ڈھاکہ ، شکستِ آرزو ، خوابِ شکستہ ،وغیرہ ۔ اس اشک بار داستان پر بہت سوں نے قلم اٹھایا ، مگر اس موضوع پر اس نظم سے بہتر شاید کچھ نہیں لکھا گیا۔ یہ مشرقی پاکستان میں موجود کسی ایسے محب وطن پاکستانی کے قلم سے نکلا ہوا نوحہ ہے، جس نے لمحوں میں اپنے وطن کو پرایا ہوتے دیکھا۔