علامہ اقبال کی شاعری میں تقدیر و تدبیر
اقبال کے ہاں بھی دیگر فلاسفہ کی طرح مسئلہ تقدیر اہمیت رکھتا ہے لیکن اقبال اس میں عملیت پسندی کے قائل ہیں۔ ان کے نزدیک مومن یا مرد مسلمان اپنی تقدیر خود بناتا ہے کیونکہ اللہ کی نصرت و تائید اسے ہر لمحہ حاصل رہتی ہے۔