کشف المحجوب سے فرمودات کا انتخاب
کشف المحجوب فارسی زبان میں تصوف پر پہلی کتاب ہے اور تصوف کی کتب میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اس کتاب کو ہر دور کے صوفیائے کرام نے خراج تحسین پیش کیا ہے اور حضرت خواجہ نظام الدین نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ جس کا کوئی مرشد نہ ہو، اس کتاب کی برکت سے اسے مرشد مل جاتا ہے۔ یہ کتاب فیض و برکت کا ایسا سرچشمہ ہے جو ہمیشہ جاری رہے گا۔