سیاستِ لفظی: ایسے لفظوں کی کہانی جو سیاست کی نذر ہوگئے
لسانیات کی بحث میں کہا جاتا ہے آواز سے حرف اور حرف سے لفظ بنتا ہے۔ لیکن یہ سفر اتنا آسان نہیں ہوتا۔۔۔آگ کا دریا ہے اور ڈوب کرجانےکے مترادف ہے۔ہر لفظ طویل سفر کرتے موجودہ صورت تک پہنچتا ہے۔لیکن یہ سفر یہاں بھی ختم ہونے کا نام نہیں لیتا۔ آج ہمارا مقصد کوئی دقیق لسانی بحث کرنا نہیں ہے۔آج چند ایسے الفاظ کا تذکرہ کریں گے جو سیاسی وسماجی مباحث میں بہت اہم ہیں لیکن احتیاط نہ برتی جائے تو "سیاست" کی نذر ہوسکتے ہیں۔