حالیہ دسمبر کے مہینے میں آئی ٹیسٹ کرکٹ کی بہار
اس میچ سے پہلے انگلینڈ کو ملا ہے بڑا دھچکا ۔ اُن کے نمبر 1 فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کاف انجری کا شکار ہو کر پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں، یہ خبر نا صرف انگلینڈ کے لئے بُری خبر ہے بلکہ میرے جیسے اینڈرسن کے فینز کے لئے بھی بہت بُری خبر ہے۔ انگلینڈ کے لئے اگرچہ بین سٹوکس جیسے آل راؤنڈر کی واپسی نہایت خوش آئند تھی لیکن اینڈرسن کا پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونا شدید مایوس کُن خبر ہے۔