ڈپٹی نذیر احمد : اردو زبان کے پہلے با قاعدہ ناول نگار
عرب، شام وروم، افریقہ، فارس کہیں کے مسلمان، بیوہ کے دوسرے نکاح میں کسی طرح کی عار نہیں سمجھتے۔ یہ خاص کر کچھ ہندوستان ہی میں مسلمان کی شامت ہے کہ انھوں نے بیوہ کے دوسرے نکاح کو عیب سمجھ رکھا ہے۔ یہ ان پر ہندوؤں کے ساتھ رہنے کی پھٹکار ہے۔احمقوں نے ہندوؤں کی رسم تو اختیار کرلی مگر یہ نہ سمجھے کہ اس رسم کے پیچھے دین اور ایمان سب کھوبیٹھے۔ بیوہ کا نکاح نہ کرنا بھی بڑا بھاری گناہ ہے۔