#اسلاموفوبیا

کیا اسلام مغرب کا دشمن ہے؟ از تمارا سن

  • احمد حامدی
اسلام اور مغرب

ہمیں بتانے والا کوئی نہیں ہے کہ کون سی کتاب اچھی ہے اور کون سی بے فائدہ۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ ہم کوئی سی کتاب اٹھا کر کچھ بھی رائے بنا سکتے ہیں۔ اس وقت میرے سامنے تمارا سن کی کتاب "کیا اسلام مغرب کا دشمن ہے؟" پڑی ہے۔ اچھے برے کا فیصلہ کرنا میرا حق ہے لیکن اس فیصلے پر دوسرے کو مطمئن کرنے کے لیے اولاَ تو یہ ضروری ہے کہ کتاب میں نے پڑھی ہو۔ یہ بھی ضروری ہے کہ میں نے کتاب سمجھ کے پڑھی ہو اور یہ بھی کہ مندرجات پر سوچنے کی زحمت بھی گوارا کی ہو۔

مزید پڑھیے

فرانس میں شدت پسند جنونیوں کی جانب سے حجاب آراء خواتین کے خلاف محاذ آرائی

  • جیسی ولیمز
با حجاب فٹبالر

فرانس میں مدتوں سے اسلاموفوبیا پنپ رہا ہے ، اور اس بیماری کو وہاں کے موجودہ حکمران ، میکرون کے عہد میں خوب ہوا دی گئی ہے ۔ حجاب یا اسلام کی کسی بھی علامت سے مغرب مجموعی و عمومی طور پر اور فرانس بالخصوص طور پر ہراساں ہے ۔ یہاں تک کہ کھیل میں بھی فرانسیسی مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی پر مبنی سلوک کیا جاتا ہے ۔ حجاب آراء خواتین کو مسلسل دباؤ اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیے