اسلام

الوداع ماہِ رمضان: اپنا جائزہ لیجیے، کیا ہم نے رمضان کا حق ادا کیا؟

  • محمد کامران خالد

رمضان کا مہینا ہم سے جدا ہورہا ہے۔۔۔اپنا جائزہ لیجیے کیا ہم نے رمضان کا حق ادا کیا۔۔۔ رمضان میں ہم نے کیا پایا کیا کھویا۔۔۔کیا رمضان کے اعمال رمضان کے بعد بھی جاری رہیں گے؟ رمضان نے ہماری سخاوت، بردباری، تقویٰ، غم خواری اور احساس کی تربیت کی ۔۔ہم ماہِ رمضان کے بعد بھی خوبیوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا پائیں گے

مزید پڑھیے

زکوٰۃ پر مبنی نظام معیشت اسلامی ریاست کو کیسے مضبوط کرتا ہے؟

  • محمد عامر شہزاد
zakat

اسلام کی معاشرتی زندگی دوبنیا دوں پر قائم ہے ۔ایک روحانی، دوسری مادی ۔ اسلام کا روحانی نظا م نماز سے قائم ہوتا ہے ، جو مسجد میں باجما عت اداکی جائے اور مادی نظا م زکوٰۃ وعشر سے بروئے کار آتا ہے جو اسلامی حکومت کے بیت المال میں جمع ہوکر مستحقین میں تقسیم ہو تی ہے۔ جیسے نماز کا آغاز اسلام کے ساتھ ساتھ ہوا ، اور مدینہ میں آکر تکمیل کوپہنچا،ایسے ہی زکوٰۃ یعنی مطلق صدقات و خیرات کی ترغیب ابتدائے اسلام سے ہی ہوئی ۔

مزید پڑھیے

آج کا نوجوان مذہب بیزار کیوں ہے؟ کیا اسلام کی دعوت کمزور ہاتھوں میں ہے

  • سعید عباس سعید

آخر کیا وجہ ہے کہ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے اس ابلاغی دور میں سانس لینے والی یہ انتہائی باخبر نسل ، مذہب کے سادہ سے اصول اور تعلیمات سمجھنے سے قاصر ہے؟ مذہب بیزاری کی اس شدید لہر کا ذمہ دار آخر کون ہے ؟کیوں اسلام کے واضح اور پُرحکمت احکامات جنہوں نے عرب کے انتہائی انحطاط پذیر معاشرے سے تعلق رکھنے والے صحرا نشینوں کی کایا پلٹ دی تھی ۔۔۔ان کو یہ بہترین آئی کیو لیول کی حامل نسل صحیح طور پر سمجھنے میں ناکام نظر آتی ہے ؟

مزید پڑھیے

تانبے کے برتن، چھ درہم اور خدا کی تلاش!

  • شعبہ ادارت الف یار

عارف کو خدا کی تلاش تھی، ہاتف نے اسے تانبا سازوں کے بازار میں کیوں بھیج دیا؟بڑھیا جس تانبا ساز کو دیگچی دکھاتی وہ اسے تول کر کہتا چار درہم ملیں گے۔ بڑھیا کہتی چھ درہم میں بیچوں گی، کوئی تانبا ساز اسے چار درہم سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا۔

مزید پڑھیے

دل کی سختی کا علاج کیا ہے؟

  • محمد عامر شہزاد

ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے قسوت قلبی کی شکایت کی تو آپﷺ نے فرمایا ، کیا تو چاہتا ہے کہ تیرا دل نرم ہو اور تیری حاجت پوری ہو ، یتیم پر رحم کیا کر اور اس کے سر پر شفقت کا ہاتھ پھیر اور اسے اپنا کھانا کھلا تیرا دل بھی نرم ہوگا اور تیری حاجت بھی پوری ہوگی۔

مزید پڑھیے

عشرت گورداسپوری کا مجموعہ نعت "گلہائے عقیدت" کا تذکرہ

  • مجید احمد جائی

محبوب مجازی ہو تو زندگی لمحہ لمحہ کر ب میں گزرتی ہے اور اگر محبوب حقیقی ہو تو گلہائے عقیدت نچھاور کیے جاتے ہیں۔محبوب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نثر اور شاعری میں اہل ادب ادیبوں اور شاعروں نے اپنی اپنی بساط کے مطابق لفظوں کے پھول نچھاور کیے ہیں۔اپنے جذبات و احساسات کو مختصر انداز میں پیش کرنا جس سے مکمل مفہوم بھی کھل کر عیاں ہو جائے شاعری کے علاوہ کسی دوسری صنف میں ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

رمضان المبارک میں خود کوچاق و چوبند اور چست کیسےرکھیں؟

  • صلاح الدین عادل

رمضان المبارک ہر مسلمان کے لیے اپنی روحانیت کی بہتری،دوسروں پر مہربانی اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لیے خاص مہینہ ہے ، اور روزہ اس ماہ مقدس کی اہم عبادات میں سے ایک ہے جو ہمارے اندر کچھ اہم خصوصیات پیدا کرتا ہے۔ روزے کی افادیت اور فوائد بہت سے ہیں اور ان کے کئی رخ ہیں لیکن روزہ ہماری صحت پر بھی مثبت اور بہترین اثرات مرتب کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

مبارک ہو گھر میں بیٹی ہوئی ہے: کیا عورت قابلِ عزت نہیں ہے؟

  • سبط الحسنین

اولادکی نعمت تو خالق کا عطیہ ہے۔ وہ جسے چاہے لعل دے جسے چاہے گوہر سے نوازے۔ معاشرے کی ستم ظریفی ہے کہ معاشرے میں بیٹیوں کو بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ جو زندگی والدین کے گھر میں گزارتی ہیں اس میں جب کوئی مہمان گھر آئے تو اس کی خدمت پر یہ مامور ہوتی ہیں۔ پھر یہ ہی مہمان سوالیہ انداز میں پوچھتا ہے کہ آپ کا بیٹا نہیں ہے ؟ اگر جواب "نہیں" میں ملے تو تاسف کا لمبا سانس کھینچتا ہے۔

مزید پڑھیے

یوٹیوب نے ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل کیوں بند کیا؟

  • فرقان احمد

نہ تو ہم نے خود کوئی ایسا قدم اٹھایا ہے جس کے تحت ہم ایسا پلیٹ فارم تشکیل دیتے جو ہماری پالیسیوں کے مطابق چلتا۔ اس پر ہماری بات ہوتی۔ ہماری اقدار فروغ پاتیں۔ ہمیں بھی آزادی رائے کا حق ہوتا۔ ہم کسی آزادی کے متوالے کو دہشت گرد گرداننے پر مجبور نہ ہوتے۔ سانسیں ہماری بھی بحال ہوتیں۔ لیکن افسوس کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

مریض کی عیادت کے صحیح اسلامی آداب کیا ہیں؟

  • محمد عامر شہزاد

انسان تن درست ہو تووہ زندگی کی نعمتوں سے بھر پور لطف اٹھاتاہے اور اگر تن کو بیماری لگ جائے تو ا ب چاہے لاکھوں نعمتوں کا مالک ہو مگر اس کے حق میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسلام جہاں صحت کو نعمت قرار دیتا ہے وہاں بیماری کو بھی ایک طرح کی نعمت بتاتا ہے اور نہ صرف بیمار کے فضائل بیان کرتا ہے بلکہ بیمار کی عیادت کرنے کی اہمیت وفضیلت پربھی روشنی ڈالتا ہے ۔

مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 5