اسلام

نبی کریم ﷺ اور ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا کے چند دلچسپ مکالمے

  • ملک محمد شاہد
محمد رسول اللہ ﷺ

اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر محمد رسول اللہ ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی نجی زندگی میں بھی ہماری تربیت کے خوب صورت پھول موجود ہیں۔ نبی کریم ﷺ بہترین شوہر اور خاندان کے لیے بہترین سربراہ۔۔۔۔۔

مزید پڑھیے

بچپن میں رسالت مآبﷺ کا حسن و جمال کیسا تھا؟

  • مولانا اسلم زاہد

حضرت اُمّ معبد رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں نے جس جوانِ رعنا سے آنکھیں ٹھنڈی کی ہیں ، وہ خوش رنگ، مہذب عادات، مخدوم و مطاع اور سراپا محبت ہے۔ بایں ہمہ مثلِ قمر چہرے کی رونق، اُبھرتے ہوئے نور کا منظر، گندمی رنگ میں ملاحت کی آمیزش وہی بچپن والی تھی۔ البتہ داڑھی کے بالوں کا حُسنِ امتیاز بعد کی خاصیات میں سے ہے۔

مزید پڑھیے

بچوں کے لیے کہانی:بستی کے لوگوں کو سیدھا راستہ کیسے ملا؟

  • ڈاکٹر محمد افتخار کھوکھر

یہ کہانی ایک ایسی بستی کی ہے جس کے لوگ بت پرستی اور کفر کی تاریکیوں میں ڈوبے ہوئے تھے۔ ایک اجنبی مسافر نے اپنے ایمان کی طاقت سے کیسے ان لوگوں کے دلوں کو اسلام سے روشن کیا؟

مزید پڑھیے

کیا اسلام خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دیتا ہے؟

  • محمد علی شاہ شعیب
اسلام خواتین کو اپنی زندگی سے متعلق اہم فیصلے کرنے کا حق دیتا ہے

فی زمانہ مغربی مفکرین، میڈیا اور خود ہمارے ہاں کے مغرب زدہ ذہنیت کے حامل افراد کی طرف سے یہ پراپیگنڈہ بہت زور و شور سے کیا جاتا ہے کہ اسلام خدانخواستہ صرف مردوں کا دین ہے اور اس میں عورتوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایسا کچھ نہیں۔ اسلام میں عورتوں کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے کہ مردوں کے ہیں ۔

مزید پڑھیے

ہندوستانی مسلم خواتین اپنی مسلم شناخت کی جنگ کیسے لڑ رہی ہیں؟

  • ڈاکٹرآمنہ تحسین
Kashmir Women

بات حجاب کی ہو یا اس سے آگے بڑھ کر اپنی مسلم شناخت کو قائم رکھنے کی۔ ہندوستان کی مسلمان عورت صدیوں سے اپنے دفاع اور شناخت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ کہیں مسلمان مرد اس کا ساتھ دے پاتے ہیں اور کہیں اسے یہ جنگ اکیلے ہی لڑنا پڑتی ہے۔ کہنے کو مسلمان ہندوستان کی سب سے بڑی اقلیت ہیں، لیکن دن بہ دن کمزور ہوتی معیشت، ہندوتوا کے تابڑ توڑ حملوں کو سہتی مسلم معاشرت اور گزشتہ دو صدیوں سے نفرت کا نشانہ بننے والی قومیت سے تعلق رکھتے ہوئے اپنا دفاع کرنا کس قدر مشکل ہے ، یہ اس گرداب میں پھنسی خواتین ہی جانتی ہیں۔

مزید پڑھیے

کیا ہم سیرت النبیؐ کا مطالعہ درست انداز سے کرپارہے ہیں؟

  • سیّد لطف اللہ قادری

داعیانِ حق اور اقامت ِ دین کی جدوجہد میں حصہ لینے والوں کے لیے مطالعہ سیرت کی خصوصی اہمیت یہ ہے کہ اس کے بغیر وہ یہ مہم سر نہیں کرسکتے۔ کیوں کہ اقامت ِدین کا آخری نمونہ حضوؐر کی سیرت میں موجود ہے۔ اگر اس کو نگاہوں سے اوجھل کردیا جائے تو اقامت ِ دین کی جدوجہد کسی اور سمت مڑ جائے گی اور مڑنے والوں کو اس کا شعور بھی نہ ہوگا۔

مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 5