دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں بابری مسجد کی شہادت کا سانحہ
بابری مسجد (یا ، میر باقی مسجد) جو مغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر کے نام سے منسوب ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کی بڑی مساجد میں سے ایک تھی۔ اسے مغل سالار میر باقی نے تعمیر کروایا تھا۔9 نومبر 2019 کو ہندوستانی عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے تعلق سے اپنا حتمی فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کے جج نے اسے ہندو توا کے حق میں دےدیا۔ پانچ اگست دو ہزار بیس کو بھارت کے وزیراعظم کے ہاتھوں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔