بھارتی پراگ اگروال ٹویٹر کا نیا سی ای او:ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں کہاں ہیں؟
ایک امریکن آئی ٹی کمپنی کے پاکستان نژاد سی ای او نے کچھ عرصہ قبل ایک پروگرام میں کہا تھا، پاکستان حکومت اگر صرف استعمال شدہ کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ پر ٹیکس ختم کر دے،نوجوانوں کو فری لانسنگ میں انکیوبیشن سروسز پر توجہ دے تو دو سال میں ملک کی 50 فیصد بے روزگاری ختم ہو سکتی ہے۔ خیر ہم تو وہ بدقسمت لوگ ہیں، جن کو پورے آزادکشمیر، گلگت بلتستان، سابق فاٹا اور نوے فیصد بلوچستان میں تھری جی انٹرنیٹ کی سروس بھی حاصل نہیں۔ انکیوبیشن سروسز تو ایک طرف، یہاں ایف بی آر روز فری لانسنگ کرنے والوں پر چھاپے مارتا ہے۔