ایک سائنس دان کے قلم سے جنات کا سائنسی تجزیہ: کیا جنات ایک حقیقت ہیں؟
ان تمام عالموں یعنی عالم برزخ ، عالم ارواح یا عالم جنات کے بارے میں تحقیقی طور پر سوچنا ایک بات ہے ، لیکن جس چیز نے ذاتی طور پرپر میرے دل کو چھوا ، وہ سورۃ فاتحہ کی ابتدائی آیت ہے ۔ ، الحمد للہ رب العالمین ، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ، جو تمام عالموں کا رب ہے ۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ تمام عالموں کے لفظ کا جو اثر مَیں اب اپنے دل پر محسوس کرتا ہوں ، وہ پہلے کبھی محسوس نہ کیا تھا۔